دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںزامران: پاکستانی فوج و ایف ڈبلیو او اہکاروں پر مسلح افراد کا...

زامران: پاکستانی فوج و ایف ڈبلیو او اہکاروں پر مسلح افراد کا حملہ

زامران(ہمگام نیوز) نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے آج زامران میں پاکستانی فوج و ایف ڈبلیو اور اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق حملہ زامران کے علاقے زامری کور دپ کے مقام پر ہوا ہے، جہاں مسلح افراد نے گھات لگا کر ایف ڈبلیو او اور ان کی سکیورٹی پر معمور پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت ہوا ہے جب ایف ڈبلیو اور والے سرحدی علاقے میں باڑ لگا رہے تھے۔ حملے میں اہلکاروں کے زخمی اور مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں ایسے واقعات بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول ہوتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز