چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںزاھدان:دو گاڑیوں کی تصادم سے 18 افراد زخمی

زاھدان:دو گاڑیوں کی تصادم سے 18 افراد زخمی

زاھدان (ہمگام نیوز) اطلاعات گزشتہ روز جمعرات کو زاھدان کے علاقے لار میں فرعی شاہراہ پر ٹویوٹا ایک مسافر گاڑی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے ـ
مزید اطلاع کے مطابق زاھدان میڈیکل یونیورسٹی کے ایمرجنسی ڈپارمنٹ کے سربراہ فریبرز راشدی کا کہنا کہا کہ “ایک ٹویوٹا گاڑی مسافر گاڑی سے تیز رفتاری کے فرعی شاہراہ پر جا ٹکرایا جس سے یہ خوفناک حادثہ پیش آیا ـ

راشدی نے کہا: “اس واقعے لار میں 18:18 منٹ پر پیش آیا زاھدان کے خاتم ہسپتال سے پانچ ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کرکے زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے تاہم ابھی ان زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی کہ وہ کس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں

ہر سال مناسب مواصلات اور غیر محفوظ اور غیر معیاری سڑکوں کی وجہ سے ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں سینکڑوں عام شہری زخمی اور جانبحق ہوتے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز