چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںزاھدان پولیس اسٹیشن پر دستی بموں سے حملہ،جیش العدل نے زمہ داری...

زاھدان پولیس اسٹیشن پر دستی بموں سے حملہ،جیش العدل نے زمہ داری قبول کی

زاھدان (ہمگام نیوز ڈیسک) ایرانی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاھدان میں پولیس اسٹیشن میں دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پہلا بم پھٹنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ دوسرے بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری اور شناخت کے لیے تلاشی شروع کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بلوچ مسلح تنظیم جیش العدل نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یاد رہے جیش العد سنہ 2012ء میں قائم کی گئی تھی۔ اس گروپ میں سنہ 2010ء تک بلوچستان میں مسلح کارروائیوں میں ملوث رہنے والے مسلح تنظیم شامل رہی ہیں۔ اکتوبر 2018 کو جیش العدل نے مقبوضہ بلوچستان کے ایرانی پولیس کے 12 اہلکاروں کو اغواء کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز