دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںزاہدان، بلوچ طالبہ ثمینہ بلوچ کو حالیہ احتجاجی مظاہروں میں شراکت پر...

زاہدان، بلوچ طالبہ ثمینہ بلوچ کو حالیہ احتجاجی مظاہروں میں شراکت پر ایک سال قید کی سزا

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 24 سالہ بلوچ طالبہ ثمینہ بلوچ کو ، جسے آئی آر جی سی انٹیلی جنس نے یکم اکتوبر 2022 کو چابہار سے گرفتار کیا گیا تھا، اور 25 اکتوبر 2022 کو دزآپ جیل منتقل ہونے کے بعد، ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ کو عدالت نے اسے ایک سال کی سزا دی ہے ـ

  24 سالہ بلوچ لڑکی ثمینہ ولد عبدالغفور جو کہ آزاد چہبار یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں گریجویٹ طالبہ ہیں ـ

 کہا جاتا ہے: “محترمہ ثمینہ کو ایرانی حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے اور سائبر اسپیس میں پروپیگنڈے کے ذریعے ملک گیر ہڑتالوں اور مظاہروں کی حمایت کرنے کے الزام میں دزآپ/ زاہدان کے انقلابی عدالت کی برانچ 2 نے 1 سال قید کی سزا سنائی ہے۔”

ایک باخبر ذرائع نے کہا: “ثمینہ ایک فوٹوگرافر ہے 1 اکتوبر 2022 کو، ایک خاتون جو دراصل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی گارڈز کی انٹیلی جنس فورس سے تھیں، ثمینہ سے فون کے ذریعہ رابطہ کرتی ہے اور اس سے اپنی اور منگیتر کی تصویر لینے کے لیئے بلاتی ہے اور مقام وہ ساحل کا انتخاب کرتے ہیں، جب ثمینہ ملاقات کے لیے آتی ہے تو اسے فوراً گرفتار کر لیا جاتا ہے۔اسے آٹھ دن تک چہبار جیل میں رکھا گیا اور 8 اکتوبر 2022کو اسے دزآپ (زاهدان) میں آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس کے حراستی مرکز میں منتقل کر دیا جاتا ہے ـ حراست کے دوران وہ بہت بیمار ہوتی ہیں اور ان کا بلڈ پریشر کم ہوتا ہے جو کہ جیل کے اندر آئی آر جی سی کی سکیورٹی فورسز نے انکی جسمی حالات پر بھی کوئی توجہ نہیں دیتی ـ

ذرائع نے مزید کہا: “آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس حراستی مرکز میں 6 دن کی قید اور ذہنی اذیت اور قید تنہائی برداشت کرنے کے بعد، ثمینہ کو 14 اکتوبر 2022 جمعہ کو زاہدان جیل کے قرنطینہ میں منتقل کر دیا جاتا ہے ، اور آخر کار 25 اکتوبر کو، اسے ضمانت پر رہا کر دیا جاتا ہے جبکہ بعد میں پھر اسے گرفتار کرکے ایک سال کی سزا دی دیا جاتا ہے ـ جب کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا اور وہ سائبر اسپیس میں اپنی محدود سرگرمی کو مجرمانہ نہیں سمجھتی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز