دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںزاہدان، بلوچ مظاہرین پر قابض ایرانی فورسز کا حملہ متعدد گرفتار، ڈرون...

زاہدان، بلوچ مظاہرین پر قابض ایرانی فورسز کا حملہ متعدد گرفتار، ڈرون پروازیں جاری

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں جمعہ کی نماز کے بعد مکی مسجد کے اطراف سے شروع ہونے والے بلوچ عوام کا قابض ایران کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ زاہدان کے گلیوں اور شاہراؤں پر تاحال جاری ہے ـ

تفصیلات کے مطابق زاہدان میں جاری بلوچ عوام کی احتجاجی مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیئے قابض ایرانی فورسز نے مظاہرین پر حملہ کرکے متعدد بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ـ تاہم گرفتار شدہ بلوچ مظاہرین کی شناخت نہ ہو سکی ـ

جبکہ قابض ایرانی آرمی اور پوکیس فورسز نے مکی مسجد کے تمام اطراف سے جانے والے راستوں پر ناکہ لگا کر لوگوں کی گرفتاری شروع کر رکھی ہے لیکن باوجود بلوچ عوام ایرانی مظالم کے خلاف ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کے وسطی حصے کی طرف مارچ کرتے ہوئے بڑھ رہے ہیں

جبکہ یہ بھی اطلاعات آ رہی ہیں کہ زاہدان شہر کے فضاؤں میں قابض ایرانی آرمی کے ڈرون طیارے گشت کر رہے ہیں ـ

واضح رہے کہ بلوچستان میں ان مظاہروں کا سلسلہ کا قابض ایرانی پولیس افسر کے ہاتھوں چابہار شہر میں بلوچ لڑکی کی عصمت دری کے خلاف ستمبر 2022 آخری ہفتے میں شروع ہوا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز