دوشنبه, مې 12, 2025
Homeخبریںزاہدان:قابض ایرانی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سےموسی بلوچ جانبحق

زاہدان:قابض ایرانی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سےموسی بلوچ جانبحق

زاھدان ( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاع کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاھدان کے وسطی بازار میں سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زاھدان کے ایک رہائشی بلوچ نوجوان کو قتل کر دیا ـ
بلوچ حقوق کیلئے سرگرم ٹیم ” بلوچ کمپین فعالین ” کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ شام کے وقت زاھدان کے وسطی بازار میں سادہ کپڑوں میں ملبوس ٹویٹا گاڑی میں  مسلح افراد نے ایک گاڑی کو دیکھ کر اسے روکنے کو کہا جب ڈرائیور نے گاڑی سڑک کے کسی کنارے پر کھڑا کرنے والی ہی تھا کہ مسلح افراد نے ان پر فائر کھول دی جس کے نتیجے میں زاھدان سے تعلق رکھنے والے بلوچ نوجوان موسی بلوچ ولد غلام نبی بلوچ کی سینے, سر پر کئ گولیاں پیوست ہوگئی، جس سے اس کی موت واقع ہوئی ـ یہ واقع زاھدان میں گیس اسٹیشن کے قریب ایک گلی میں ہوا مزید معلومات کے مطابق مقتول بلوچ کا گھر بھی نزدیک تھا اور وہ اس وقت گھر جا رہا تھا واقع کے بعد جب قریبی لوگوں نے مسلح افراد کے خلاف شور مچایا اور آہ و زاری کرنے لگے تو مسلح افراد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے آسانی سے موقع واردات سے فرار ہوگئے ـ
یاد رہے کہ ہر ہفتے میں ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں اسی طرح تین یا چار بلوچ بلا وجہ چلتی گاڑیوں میں ایرانی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں قتل ہوتے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز