یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںزاہدان ، بازار مشترک میں قابض ایرانی آرمی اور بلوچ عوام کے...

زاہدان ، بازار مشترک میں قابض ایرانی آرمی اور بلوچ عوام کے درمیان تصادم رات گئے تک جاری رہا ، ایک آرمی بس نذر آتش 

VID_20221002_055840_188.mp4

زاہدان( ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کی آخری ساعت میں بازار مشترک میں بلوچ عوام اور قابض ایرانی آرمی کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری رہا۔ بلوچ نوجوانوں نے زاہدان میں ایک فوجی بس کو آگ لگا دی۔

کہا جاتا ہے کہ اس واقعے کے بعد آرمی پیچھے ہٹ گئے ، جبکہ علاقائی زرائع کے مطابق گزشتہ رات زاہدان کے کئی علاقوں میں قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کی جانب فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ اور فائر ڈپارٹمنٹ میں بھی آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

واضح رہے کہ ابھی تک زاہدان کے کچھ علاقوں میں احتجاج جاری ہے اور لوگوں نے شیرآباد کے آس پاس کے کئی علاقوں کی سڑکیں بلاک کر دی ہیں۔

 

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز