زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 11 جنوری کی شام کو زاہدان تا خاش کے خنجک ٹرین اسٹیشن پر مسلح افراد نے قابض ایرانی آرمی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
ہلاک ہونے والے سپاہی کی شناخت سپاہی “یعقوب دہمردہ” اور زخمی سپاہی لیفٹیننٹ “محمد قیامی” اور سپاہی “حسین پارسا کیا” بتائی گئی ہے۔
بلوچستان کے پولیس کمانڈر محمد قنبری نے ایرانی میڈیا سے گفتگو میں اس تنازعہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: “زاہدان ت خاش کے محور پر واقع شاہد غفاری کی چوکی پر مسلح افراد نے چوکی پر تعینات اہلکاروں پر حملہ کرکے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی کردیئے۔
انہوں نے مزید کہا: اس حملے کے نتیجے میں، کانسٹیبل “یعقوب دہمردہ” طبی عملے کی کوششوں کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اور لیفٹیننٹ محمد قیامی اور سپاہی “حسین پارسا کِیا” بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔


