زاہدان ( ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاع کے مطابق گزشتہ روز زاہدان میں قابض ایرانی حکومت کے خلاف دختر بلوچ کے ساتھ جنسی زیادہ کے خلاف اور کرد خاتون مہسا امینی کی حکومتی قتل کے خلاف بلوچ عوام کی جانب نکالی گئی ریلی پر قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے اب تک سو سے زیادہ بلوچ شہری شہید ہوچکے ہیں ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد زاہدان شہر میں نکالی گئی ریلی پر قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 58 تک پہنچ گئی تھی جبکہ 270 سے افراد زخمی ہوئے تھے ـ
نئی اطلاع کے مطابق زخمیوں میں سے درجنوں شہری شہید ہوچکے ہیں اس طرح شہادت پانے والوں کی تعداد 100سے زیادہ ہوگئی جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ـ