زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو زاہدان شہر کے مغرب میں ڈیم کے ساتھ مقامی لوگوں نے ایک بلوچ عالم دین کی لاش برآمد کی۔
دزاپ/زاہدان شہر کے گاؤں شندک سے تعلق رکھنے والے اس بلوچ شہری کی شناخت مفتی “آصف سارانی” بتائی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ مولوی دو روز قبل ٹیکنیکل اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرنے کے بعد اپنے گھر واپس نہیں آیا۔
شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اغوا کاروں نے اسے کپڑے سے گلا دبا کر قتل کیا تھا۔
مولوی آصف کا شمار دزاپ/زاہدان میں دار التربیہ مدرسہ کے استادوں میں ہوتا تھا جنہوں نے قابض ایرانی فوج اور سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں اور بلوچ شہریوں کے قتل اور دزاپ میں شہریوں کے رہائشی مکانات کی تباہی کے حوالے سے بہت سی حکومت مخالف تقاریر کیں۔