زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات، 10 مئی کو ایک نامعلوم مسلح افراد نے دزاپ شہر میں ایک جوڑے پر فائرنگ کی جس میں ایک شہری جانبحق ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ/زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امین اللہ ناروہی جانبحق ہوگیا ـ
بلوچ شہری اور اس کی اہلیہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پرائیڈ گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی اور پھر اہنی گاڑی میں فرار ہو گئے۔
فائرنگ سے ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں اور امین اللہ ہسپتال لے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ـ تاہم قاتلوں کی شناخت اور اس واردات کے بارے معلومات دستیاب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں سینکڑوں بلوچ شہری جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے خدشہ ظاہر کیئے ہیں کہ ان تمام واردات کے پیچھے قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی آرمی کی خفیہ ایجنسی “القدس ” کا ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے وہی قوتیں اپنے ڈیتھ اسکواڈز کے ذریعے بلوچ شہریوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں تاکہ بلوچ عوام اپنے حقیقی حقوق سے بیگانہ ہو کر صرف اپنی جان کی فکر میں لگے رہیں ـ