زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں مظاہرین پر قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے کئی بلوچ شہری شہید اور زخمی ہوئے تھے۔ جن میں میں سے دو شہیدوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ( بلیک فرائیڈے) قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے 58 شہیدوں میں سے دو شہداء کی شناخت صلاح گمشادزهی ولد نعمت اللہ اور 16 سالہ اقبال شهنوازی ولد نیاز محمد ساکنان زاہدان سے ہوئی ہے ۔ جبکہ مزید شہداء اور زخمیوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ اقبال شهنوازی کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ نہیں تھا
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں لاکھوں بلوچوں کو تاحال پیدائشی سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈز سے محروم کیا گیا ہے۔