Homeخبریںزاہدان میں ایرانی مظالم کے خلاف ایک بار پھر احتجاج کا آغاز

زاہدان میں ایرانی مظالم کے خلاف ایک بار پھر احتجاج کا آغاز

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں ایرانی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کی نماز کے بعد زاہدان کے مختلف علاقوں میں میں ایرانی ریاستی مظالم کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، مرگ بر خامنہ ای کے نعروں کے ساتھ بلوچ سڑکوں پر مارچ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ تیس سمتبر 2022 کو قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں میں سو سے زائد بلوچ شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ اس دن سے لیکر آج تک پانچ سو سے زیادہ بلوچ قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار اور اغوا ہوگئے ہیں ۔

Exit mobile version