سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںزاہدان میں خونی جمعہ شہید ہونے والوں میں سے ایک خاتون کی...

زاہدان میں خونی جمعہ شہید ہونے والوں میں سے ایک خاتون کی شناخت ہوگئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 30 ستمبر کو دزاپ (زاہدان) شہر بلوچ احتجاجی مظاہرین میں قابض ایرانی آرمی اور سیکیورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس سے شہید ہونے والوں میں ایک عمر رسیدہ خاتون کی شناخت ہوگئی ہے ـ

 اس شہری کی شناخت “زلیخا ترزی” ہے، عمر 88 سال، ولد گل محمد، جو فوج کی جانب سے چلائی جانے والی آنسو گیس کی وجہ سے دم توڑ گئی۔

 حالوش نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ زلیخا افغانستان کی ایک بلوچ شہری تھی جو کئی سالوں سے زاہدان میں مقیم ہے اور اقامتی کارڈ کے ساتھ زاہدان رہائش پزیز تھیں

 رپورٹ کے مطابق شہید زلیخا کے اہل خانہ کو سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ اگر ان کی موت کا معاملہ میڈیا کو بتایا گیا تو خاندان کے رہائشی کارڈ کی تجدید نہیں کی جائے گی۔

 واضح رہے کہ 30 ستمبر کو قابض ایرانی حکومتی سیکورٹی فورسز اور فوج نے زاہدان میں احتجاج کرنے والے لوگوں پر براہ راست فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز