دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںزاہدان میں طوفان اور تیز ہوا کے باعث ایک شہری جاں بحق...

زاہدان میں طوفان اور تیز ہوا کے باعث ایک شہری جاں بحق ہوگیا

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب 8 فروری کو زاہدان میں طوفان اور تیز آندھی کے باعث ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

 زاہدان میونسپلٹی کے فائر فائٹنگ اینڈ سیفٹی سروسز آرگنائزیشن کے سربراہ ابراہیم شہریاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا: “گزشتہ رات جہاد ٹاؤن میں ایک گارڈ ہاؤس تیز ہواؤں کے باعث الٹ گیا اور آگ لگ گئی۔”

 انہوں نے مزید کہا: ” عملے نے فوری طور پر آگ بجھانے کے ساتھ ہی ممکنہ متاثرین کی تلاش شروع کر دی، اور تلاشی کے بعد، ایک شخص کونیکس الٹنے کے بعد پھنس گیا اور شدید جھلسنے کی وجہ سے مر گیا”۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز