Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری گرفتار

زاہدان میں قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری گرفتار

زاہدان (ہمگام نیوز) زاہدان میں ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی آرمی نے عدالتی حکم کے بغیر حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق 8 مئی سے زاہدان میں ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی آرمی اہلکاروں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

اس بلوچ شہری کی شناخت “عزیز اللہ کمبرزہی” ولد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ احمد آباد زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے

عزیز اللہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 8 مئی بروز اتوار زاہدان جماعت تبلیغ سنٹر میں کئی دوسرے لوگوں سے ملنے گیا تھا اور اس کے بعد سے لاپتہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچ شہری نے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کے بعد لاپتہ ہونے کے چند روز بعد قابض آرمی کے ہاتھوں اپنی گرفتاری کی اطلاع دی۔ تاہم اپنے ٹھکانے کا ذکر نہیں کیا ـ

مزید رپورٹ کے مطابق اطلاع موصول ہونے کے وقت تک اس بلوچ شہری پر عائد الزامات اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں اور اس شہری کے اہل خانہ کو تشویش ہے کہ ان کی زندگی خطرے سے دچار ہے ـ

Exit mobile version