یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ شہری کی گرفتاری

زاہدان میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ شہری کی گرفتاری

زاہدان( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ دیزاپ /زاہدان میں قابض ایرانی پوش فورسز نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے جایا۔

 زاہدان سے تعلق رکھنے والے “عبداللہ ریگی اور بازار مشترک کے علاقے کے رہائشی اس شہری کی شناخت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق عبداللہ کو 4 بجے نماز جمعہ کے بعد بازار مشترک کے علاقے سے گھر جاتے ہوئے سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔

 واضح رہے کہ دس روز گزرنے کے بعد بھی اس شہری کے اہل خانہ اپنے بچے کی صحت اور اس کے ٹھکانے سے لاعلم ہیں۔

 واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران بڑی تعداد میں بلوچ شہریوں کو قابض ایران کی سیکورٹی اور فوج نے گرفتار کیا ہے اور ان میں سے متعدد افراد کی حالت زندگی کے بارے میں کسی کو کوئی اطلاع نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز