یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںزاہدان میں مزید دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان میں مزید دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 8 نومبر کو فجر کے وقت زاہدان سینٹرل جیل میں دو بلوچ شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے پھانسی دے دی گئی ـ جنہیں اس سے قبل متعدد فوجی اہلکاروں کے قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کت شہر زاہدان کے مرکزی جیل میں دو بلوچ قیدی اسحاق آسکانی ولد دلاور اور شعیب بلوچ ولد غلام حسین کو پھانسی دی گئی ـ

ذرائع کے مطابق ان شہریوں کے خلاف عائد کردہ الزام ” ایران کی فوجی اہلکاروں کے سات ارکان کے قتل” ہے۔

 

باخبر ذرائع کے مطابق؛ یہ دونوں بلوچ قیدی پاکستان کی سرحد ( جعلی سرحد) سے ایران جا رہے تھے اور انہیں ایران کی سرحدی فورسز نے گرفتار کر لیا۔

دریں اثنا دونوں بلوچ شہری پاکستانی زیر قبضہ بلوچستان کے شہر مند کے رہائشی ہیں ـ

 

واضح رہے کہ گزشتہ سات دنوں میں بیرجند اور زاہدان شہروں کی جیلوں میں کم از کم 9 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز