زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات گزشتہ روز ️ 4اپریل بروز سوموار کی شام کو زاہدان کے چائلڈ پارک کے محلے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے ایک شہری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے چائلڈ پارک محلے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی سے ناصر براھوئی ولد حافظ سراج ساکن چائلڈ پارک محلہ جانبحق ہوگیا ـ
ایک باخبر ذریعہ نے کہا کہ ناصر فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد زاہدان سوشل سیکورٹی ہسپتال لے جایا گیا تھا اور زخموں کی شدت کی وجہ سے وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔