چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںزاہدان میں گرفتار چھ بلوچ نوجوانوں کی تشویشناک صورتحال

زاہدان میں گرفتار چھ بلوچ نوجوانوں کی تشویشناک صورتحال

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 3 جنوری قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے انٹیلیجنس فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے چھ بلوچ نوجوان تشویشناک صورتحال سے دوچار ہیں۔

 ان میں سے چار نوجوانوں کی شناخت “یٰسین کبدانی” ولد غلام علی، “بنیامین کوہکن”، “الیاس کوہکن” دونوں حمیدرضا کے بیٹے ہیں اور “محمد درویش ناروئی” ولد عبدالرحمٰن ہیں، تمام زاہدان کے رہنے والے ہیں۔

 ان نوجوانوں کو زبردستی اعتراف جرم کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے بار بار اپیل کے باوجود عدالتی اور سیکورٹی حکام نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا۔

 اس سلسلے میں اور ان نوجوانوں کی گرفتاری کے ایک دن بعد 4 جنوری کو 21:50 پر آئی آر جی سی سے وابستہ تسنیم نیوز ایجنسی نے جبری اعترافات کی ویڈیو جاری کی جس میں دو نوجوانوں نے اپنے خلاف اعتراف جرم کا اظہار کیا۔ ان دو نوجوانوں کو گشتی پولیس پر فائرنگ کرنے اعتراف جرم کرایا گیا ہے۔

 ایک باخبر ذرائع نے بتایا: یہ نوجوانوں بنیامین کوہکن اور یاسین کبدانی تھے۔

 واضح رہے کہ یاسین کے والد کی گاڑی اور موبائل فون قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز