جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںزاہدان : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی آرمی کے...

زاہدان : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی آرمی کے دو سادہ لباس میں ملبوس افیسر ہلاک

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) حالوش خبررساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز 4 جون کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں دو سادہ لباس فوجیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آج زاہدان کے پرستار بلیوارڈ پر گلہا گلی میں واقع ریستوران کے اندر پیش آیا جہاں دو سادہ لباس آرمی افیسروں کو براہ راست فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔

مبینہ طور پر مسلح افراد ریستوران میں داخل ہوئے اور دو سادہ کپڑوں میں ملبوس افیسروں پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی اور یقینی بنانے کے بعد جائے وقوعہ سے چلے گئے جبکہ وہ ہلاک ہو چکے تھے ۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک افیسر کی شناخت “محمد محمدی” کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے اہلکار کی شناخت خبر کی تیاری کے لمحے تک نہیں ہو سکی ہے۔
تاہم اس فائرنگ کے مرتکب افراد کی شناخت اور محرکات نامعلوم نہیں ہوسکے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز