دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںزاہدان کے سنٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

زاہدان کے سنٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز زاہدان/دزاپ سینٹرل جیل کے حکام نے ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 31 جنوری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے مرکزی جیل میں زابل شہر کے گاؤں قاسم آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ قیدی محمد رضا آفریدون نامی کو صبح کے وقت پھانسی دی گئی ـ

مزید اطلاع کے مطابق محمد رضا کو 2017 میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تب سے جیل میں تھا ـ

اس قیدی کے اہل خانہ سزا پر عمل درآمد سے ایک دن قبل اس سے آخری ملاقات کر سکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد رضا کو پہلے جیل کے وارڈ چھ میں تقریباً دو ماہ تک قید تنہائی میں رکھا گیا تھا اور پھر وارڈ سات میں منتقل کر دیا گیا۔

اس شہری کی لاش کو ہفتے کے دوپہر کے وقت قاسم آباد گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں قابض ایران کے مختلف شہروں کی جیلوں میں بلوچ شہریوں کو پھانسی دینے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز