Homeخبریںزاہدان کے علاقے سیاھدک میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ...

زاہدان کے علاقے سیاھدک میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات مسمار

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی فورسز نے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے تعاون سے زاہدان شہر کے علاقے سیاھدک میں بلوچ شہریوں کے گھروں کو مسمار کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق آج 23 جنوری کو زاہدان کے علاقے سیاھدک میں قابض فورسز نے بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کو مسمار کردیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ فورسز اہلکاروں نے عدالتی حکم کے بغیر سیاھدک کے علاقے پر حملہ کر کے شہریوں کے کئی رہائشی مکانات کو تباہ کر دیئے

  رپورٹ کے مطابق بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کرکے شہریوں پر تشدد بھی کیا گیا ۔

 ایک باخبر ذرائع نے رپورٹر کو بتایا: “بہت سے شہریوں نے انتھک محنت کے بعد اپنے لیے ایک پناہ گاہ بنانے کی کوشش کی، جسے ایرانی فورسز نے ایک گھنٹے کے اندر تباہ کردی ۔

 بلوچ ایکٹوسٹ کمپین کی 2022 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ایران کے ہاتھوں رہائشی مکانات اور مساجد کی تباہی کی مجموعی طور پر 17 رپورٹس موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 14 رپورٹس کا تعلق حکومتی دہشت گردوں کے ہاتھوں مکانات کی تباہی سے ہے۔ جبکہ ایک مسجد کی مسماری کی رپورٹ علاوہ دو دیگر رپورٹیں بھی جن کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version