Homeخبریںزاہدان کے مرکزی جیل میں ایک قیدی کو پھانسی، جبکہ ایک قیدی...

زاہدان کے مرکزی جیل میں ایک قیدی کو پھانسی، جبکہ ایک قیدی نے خودکشی کرلی

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کی سنٹرل جیل میں 17 جون بدھ کے روز قتل کے جرم میں گرفتار قیدی کو پھانسی دے دی گئ۔ اس قیدی کو سزا سنانے کے بعد اس پر عمل درآمد کرنے کے لئے بدھ 17 جون کو قیدی کو جیل تنہائی میں منتقل کردیا گیا تھا۔

ایرانی خبر رساں ادارے IRNA کے مطابق سزائے موت پانے والے قیدی کی شناخت 27 سالہ امید ہاشمزئی کے نام سے ہوئ ہے۔

آبادی کے لحاظ سے دوسرے ممالک کے مقابلے میں ایران دنیا میں سب سے زیادہ شہریوں کو پھانسی دینے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔

دوسری جانب اسی روز اسی جیل میں ایک قیدی نے خودکشی کرلی۔ اس قیدی کی شناخت “زاہدان جیل کے وارڈ نمبر 6 میں قید 23 سالہ یونس سرحدی کے نام سے ہوئی تاہم جیل حکام نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے کیسے اور کیوں خودکشی کرلی ہے۔ یونس سرحدی کو دو ماہ قبل مسلح ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کرکے زاہدان میں قید کر لیا گیا تھا۔

Exit mobile version