پنجشنبه, فبروري 13, 2025
Homeخبریںزاہدن سینٹرل جیل میں ایک خاتون سمیت مزید 5 بلوچ قیدیوں کو...

زاہدن سینٹرل جیل میں ایک خاتون سمیت مزید 5 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

 

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ 10 ستمبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/ زاہدان سینٹرل جیل میں ایک خاتون سمیت پانچ بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دی گئی

تفصیلات کے مطابق آج زاہدان سنٹرل جیل میں ایک خاتون سمیت پانچ بلوچ شہریوں کو پھانسی دے دی گئی ـ پھانسی پانے والوں میں

 

38 سالہ خالد رئیسی ولد نور محمد ساکن ساربوک کسرکند، 27 سالہ امراللہ بسیج ساکن شیرآباد، 42 سالہ عبدالنصیر شاہبخش ولد چراغ علی ساکن دومگ گاؤں اور واش شہر کے گاؤں سنگان سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ہوشنگ کرد شامل ہیں ـ

 

تاہم اطلاع موصول ہونے تک پھانسی پانے والی خاتون کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیلی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

 

ان شہریوں کے خلاف لگائے گئے الزامات کو “قتل” قرار دیا گیا تھا اور انہیں زاہدان شہر کی فوجداری عدالت سے الگ الگ مقدمات میں “انتقام” (پھانسی) کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

رپورٹ کے مطابق خالد کو 23 مارچ 2019 کو چابہار شہر سے ، عبدالنصیر کو 2020 میں اور ہوشنگ کو 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

واضح رہے کہ ان قیدیوں کو 7 ستمبر کی صبح زاہدان سینٹرل جیل کے وارڈ 3 میں قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا۔

 

جیل حکام نے الگ الگ فون کالز کے ذریعے ان قیدیوں کے اہل خانہ سے 9 ستمبر بروز جمعہ آخری ملاقات کے لیے اس جیل میں آنے کو کہا اور یہ ملاقات کل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز