کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلومقام میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ورنا شہید زبیر بلوچ کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز مند گوبرد میں بی آر اے کے سرمچار معمول کے گشت پر تھے کہ ان کا سامنا ریاستی فورسز سے ہوا جس کے بعد بلوچ سرمچاروں اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔ ان جھڑپوں میں کئی فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے جبکہ اس دوران شہید زبیر جان نے اپنے ساتھیوں کو بحفاظت نکالنے کی کوشش میں فورسز کا دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا فورسز کے متعدد اہکار ہلاک و زخمی کیئےاور خود وطن کی دفاع میں شہید ہوگئے ۔
سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ شہید زبیر جان کے بڑے بھائی شہید وارث جان بھی مادر وطن کی دفاع میں اپنے لہو کی قربانی دے چکے ہیں بی آر اے شہید زبیر جان کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ یہ جنگ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گا۔