یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںزہری بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی،کچے مکانات منہدم...

زہری بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی،کچے مکانات منہدم ،سڑکیں بند

زہری (ہمگام نیوز ) زہری میں بھی حالیہ بارشوں نے تباہی مچاہی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے زہری کے علاقے گزان ،چشمہ ، مشک سرآپ سپیلو ،دھیزیری ، کندھ کاشمی و دیگر علاقوں میں مکانات زیر آب آ گئے ہیں اور متعدد کچے مکانات اور دیورایں گر گئی ہیں ۔

 

راستے بند ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہے ، جبکہ نورگامہ سٹی کے علاوہ زہری کے دیگر علاقوں میں موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے نقصانات کی اطلاع ملنے میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔

 

عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکام بالا سے اپیل کی ہے کے فوری نوٹس لیکر امدادی کاروائیاں بحال کر کے لوگوں کی مدد کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز