Homeخبریںزیارت میں مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص قتل

زیارت میں مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص قتل

زیارت( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع زیارت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلی دھانے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے لال محمد نامی ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش ضروری کارروائی کے لئے اسپتال پہنچا دیا۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات جاری ہے۔

Exit mobile version