Homeخبریںداعش کا پاکستان سے جوہری ہتھیار خریدنے کا دعویٰ

داعش کا پاکستان سے جوہری ہتھیار خریدنے کا دعویٰ

ہمگام نیوز/ویب ڈیسک  عراق اور شام  میں متحرک دہشت گرد گروپ داعش نے اسلامی ریاست پاکستان  سے ایک جوہری ہتھیار خریدنے اور امریکہ میں اسمگلنگ کرنے کے قریب ہونے کا دعویٰ کیا ہے

داعش کی طرف سے تازہ ترین دعوے کو انکے اپنے میگزین ‘دابق’  میں شائع کیا گیا ہے۔ دنیا ابھی تک اس دعویٰ کو محض ایک سازشی تھیوری کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

میگزین میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعش نے اپنے بینک اکاونٹس میں کروڈوں ڈالر اس مقصد کے لیئے جمع کر رکھے ہیں اور کرپٹ پاکستانی افسران کی مدد سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے والے ہیں۔

Exit mobile version