پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںزیرِ قبضہ علاقے واپس لیں گے، طالبان کی کمر جلد توڑ دی...

زیرِ قبضہ علاقے واپس لیں گے، طالبان کی کمر جلد توڑ دی جائے گی: افغان صدر

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کی کمر جلد توڑ دی جائے گی، زیرِ قبضہ علاقے واپس لے لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جاری کیئے گئے ایک بیان میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ زیادہ تر شمالی صوبوں میں افغان فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے زیرِ قبضہ علاقے جلد واپس لے لیں گے، اگلے 3 ماہ میں ملک بھر میں سیکیورٹی کی صورتِ حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے یہ بیان گزشتہ روز صوبے بلخ کے دورے کے دوران دیا تھا۔ افغان صدر اشرف غنی نے شمالی صوبوں کی سیکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے صوبہ بلخ کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز