جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںسات سال تک جبری اغواء کے شکار خاران کے رہائشی محمد حسن...

سات سال تک جبری اغواء کے شکار خاران کے رہائشی محمد حسن بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران کے رہائشی محمد حسن جن کو 10 اگست 2014 کو خاران کے علاقے مسکان قلات سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا جوکہ آج 28 جنوری 2021 کو بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اگست 2014 کو خاران کے علاقے مسکان قلات میں قابض پاکستانی فوج نے آپریشن کے دوران محمد حسن اور محمود شاہ کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا جس کے بعد آج محمد حسن کو بازیاب کردیا گیا جبکہ محمود شاہ تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز