سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںسات سال قبل نوشکی سے جبری گُمشُدگی کے شکار عبداللہ بازیاب ہوکر...

سات سال قبل نوشکی سے جبری گُمشُدگی کے شکار عبداللہ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے

 

نوشکی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی سے قابض پاکستانی فوج و اُس کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گُمشُدگی کے شکار ہونے والے بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والے بلوچ فرزند عبداللہ بلوچ کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے سات سال قبل اغواء کرکے اپنے ٹارچر سیل میں منتقل کردیا تھا۔ سات سال ریاستی ٹارچر سیل میں اذیتیں سہنے کے بعد بلآخر آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گُمشُدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبُک پر بیان جاری کرتے ہوئے عبداللہ بلوچ کی بازیابی کی تصدیق کردی اور اس کو خوش آئیند قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز