ساراوان(ہمگام نیوز) مغربی بلوچستان کے شہر سراوان میں پاکستانی خفیہ اداروں کی فائرنگ سے شاہنواز زہری شہید۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ ریپبلکن پارٹی کے رہنما شاہنواز زہری جو کہ کئی عرصے سے مغربی بلوچستان کے شہر سروان میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔ گزشتہ روز وہ سروان میں اپنے گاڈی میں سوار کسی دوست سے ملنے جارہے تھے کہ آئی ایس آئی سے مسنلک کارندوں کے فائرنگ سے شہید ہوگئے۔