دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسانحہ اعوان گوٹھ، مظاہرین کا احتجاجاً بلوچستان سندھ شاہراہ بلاک

سانحہ اعوان گوٹھ، مظاہرین کا احتجاجاً بلوچستان سندھ شاہراہ بلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز)سانحہ اعوان گوٹھ کیخلاف مظاہرین نے کچھی بولان ویئر ڈھاڈر کے مقام پر احتجاجاً بند کردیا جس کی وجہ سے کوئٹہ سے سندھ جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ اعوان گوٹھ کیخلاف مظاہرین نے کچھی بولان ویئر ڈھاڈر کے مقام پر احتجاجاً بند کردیا جس کی وجہ سے کوئٹہ سے سندھ جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی سندھ بلوچستان نیشنل ہائی وے ڈھاڈر کے مقام پر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیامظاہرین نے غیر معینہ مدت کے لئیے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بند کرکے اعوان برداری و علاقہ بھر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سندھ بلوچستان نیشنل ہائی وے پر دھرنادیدیامظاہرین نے سانحہ اعوان گوٹھ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جب تک سانحہ اعوان گوٹھ کے قاتلوں کو گرفتاری نہیں کیا جاتا تب تک نیشنل ہائی وے بند رہیگی۔

یاد رہے کچھی میں 12 نومبر کو فائرنگ کرکے اعوان برادری سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز