سبزوار (ہمگـام نیوز) اطلاعات گزشتہ روز 23 مارچ کی شام کو خراسان رضوی کی نارکوٹکس فورس نے گھات لگا کر ایک خاندان کی گاڑی پر حملہ کیا جس میں دو جانبحق سوار اور دو زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت قابض ایرانی اینٹی نارکوٹیکس فورسز نے خراسان رضوی میں ایک موڑ پر گھات لگا کر ایک خاندان کی چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبداللہ عالیزہی ولد پیر محمد ساکن زاہدان زیارت چمگ جانبحق ہوا جبکہ عبداللہ کا والد پیر محمد بھی شدید زخمی ہوا جبکہ ایک جانبحق اور دوسرے زخمی شخص کے بارے میں ابھی تک مکمل رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے تاہم کہا جاتا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق پیر محمد کے خاندان سے ہے ـ
صوبہ خراسان رضوی کے ڈپٹی پولیس چیف نے دعویٰ کیا کہ ضبط شدہ گاڑیوں کے معائنے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے 555 کلو گرام مارفین، 32 کلو گرام افیون بمعہ گرین فائٹ ہتھیار، ایک کلاشنکوف ہتھیار، ایک برنو ہتھیار اور ایک آر پی جی ہتھیار برآمد کیا۔ متعلقہ گولہ بارود برامد کر لیا ہے ـ
واضح رہے کہ قابض فورسز نے اب تک برامد شدہ کوئی مواد یا ہتھیار میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا ـ