سبی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سبی کے جیل روڈ پر ایک خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت کے علاوہ 3 افراد بھی جانبحق ہوئے جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کی اکثریت فورسز کی ہے.
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
امدادی اداروں کے رضا کار بھی جاہے وقوقہ پر پہنچ گئے جنہوں نے علاقے میں امدادی کارروائیاں انجام دیں۔
ہلاک ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو سبی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
سبی ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سرور ہاشمی نے بتایا ہے کہ دھماکے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی لاشیں اور 29 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق جیل روڈ کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جائے دھماکا سے خودکش بمبار کے اعضاء قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی ایک روزہ دورے پر آج سبی میلے کی اختتامی تقریب میں سبی پہنچے ہیں، آج سبی میلے کی اختتامی تقریب میں پاکستانی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے ـ