دوشنبه, مارچ 9, 2026
Homeخبریںسبی میں مسافرکوچ کے الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

سبی میں مسافرکوچ کے الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

سبی(ہمگام نیوز)سبی درنجن کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق سبی کے علاقے درنجن کے قریب مسافر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کوچ الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں اسپتال انتظامیہ نے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جب کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
طبی عملے کا کہنا ہے کہ اس وقت اسپتال میں 27 زخمی مسافروں کا علاج جاری ہے جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں

فیچرز