سبی (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق لہڑی ،ٹوٹڑھی کے قریب سڑک کنارے بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ۔ دھماکے سے ایک شخص زخمی ۔تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے لہڑی ٹوٹڑھی میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے ۔دھماکے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص زخمی ہوا ۔زخمی شخص کو سبی شہر پہنچایا گیا۔تاہم ابھی تک اس حملے کے کی زمہداری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔