یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسبی: پاکستانی فوج کا 6 بلوچ سرمچاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ

سبی: پاکستانی فوج کا 6 بلوچ سرمچاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ

سبی/قلات(ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے سبی اور قلات کے پہاڑی علاقوں میں جاری فوجی جارحیت کے دوران 6 بلوچ سرمچاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بیان کے مطابق اس آپریشن میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان میں آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا کہ قلات اور بولان کے ناگاؤ پہاڑی سلسلے میں گزشتہ روز سے بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ایک درجن سے زائد ایس اسی جی کمانڈوز مارے جاچکے ہیں اورتصادم اب بھی جاری ہے۔

تاہم بی این اے کی جانب سے تاحال سرمچاروں کی شہادت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ جبکہ آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کے نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر، پیر جان اور راکائی کلہوئی سمیت 6 مسلح افراد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے افراد لاہور انارکلی بازار میں ہونے والے بم حملے میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ سبی اور قلات سے متصل مختلف پہاڑی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے فوجی جارحیت کی اطلاعات ہیں، جہاں قابض فورسز کی بڑی مقدار میں زمینی موومنٹ کے علاوہ فضائی جارحیت بھی پہ در پہ جاری ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق اس آپریشن میں اہلکاروں کے علاوہ ڈیتھ سکواڈ کے دو کارندے بھی مارے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جناب سے مارے جانے والوں میں عام شہریوں کے شامل ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز