ڈیرہ مراد جمالی(ہمگام نیوز ) ڈیرہ مرادجمالی سے سبی جاتے ہوئے دوموٹرسائیکلوں پر چارافرادپر ااسرارطورپر لاپتہ ہوگئے اغواکا خدشہ ،ورثہ نے سٹی پولیس اسٹیشن پر واقع کی اطلاع دے دی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے واڈنمبر8 کے محمد سلیمان ولد واحدبخش قوم سندرانی بگٹی جبکہ واڈنمبرپانچ کے شاہنوازولد کوڑاخان ،عبدالغفارولد زبیرخان ولد وزیرخان ،اورمختیارخان اقوام بھٹوگزشتہ دنوں کسی کام کے سلسلے میں ڈیرہ مرادجمالی سے سبی جارہے تھے کہ راستے میں لاپتہ ہوگئے ہیں لاپتہ ہیں ورثہ نے اغواکا خدشہ عیاں کرتے ہوئے واقع کی اطلاع سٹی پولیس اسٹیشن ڈیرہ مرادجمالی میں دے دی ہے مزید تحقیقات پولیس کررہے ہیں ۔