دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںسبی گزشتہ روز گرم ترین شہر رہا

سبی گزشتہ روز گرم ترین شہر رہا

سبی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سبی گزشتہ روز گرم ترین شہر رہا , محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز سبی بلوچستان کا گرم ترین شہر رہا، جہاں درجۂ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر بلوچستان کے صدر مقام وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے شمال اور شمالی مشرقی و مغربی علاقوں میں موسم معتدل ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں مطلع صاف، موسم خشک اور گرم ہے۔

کوئٹہ میں آج کم سےکم درجۂ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔

زیارت میں 7، مستونگ اور پشین میں 14 اور قلات میں درجۂ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

آج مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جہاں دن میں درجۂ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز