چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںسراوان:ایرانی فورسز کی فائرنگ سے نوید دادشاہ بلوچ جانبحق

سراوان:ایرانی فورسز کی فائرنگ سے نوید دادشاہ بلوچ جانبحق

سراوان( ھمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مغربی علاقے سراوان میں قابض ایرانی فورسز کی بلا وجہ فائرنگ سے ایک بلوچ فرزند جانبحق ہوگئے
تفصیلات کے مطابق سراوان کے علاقے میں 28 سالہ نوید دادشاہ نامی بلوچ جو کہ دو گیلن پیٹرول لے کر اپنے راہ جا رہے تھے قابض ایرانی فورسز نے بلا روک اور تفتیش کے اچانک ان پر سر راہ فائر کھول دی، جس کے نتیجے میں مزکورہ بلوچ نوجوان موقع پر جانبحق ہوگئے ۔
عینی شاہدین کے مطابق نوید دادشاہ اپنے راہ میں جا رہے تھے اس وقت ایرانی فورسز نے اسے گھیر لیا اور انہیں بلا وجہ فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ،نوید دادشاہ کو سینے میں کئی گولیاں لگی ـ نوید دادشاہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جس کے دو بچے ہیں، ایک بچے کی عمر 1 سال جبکہ دوسرے بچے کی عمر 3 سال ہے نوید محنت مزدوری کرکے اپنے دونوں بچوں اور خاندان کے دیگر افراد کی کفالت کرتا تھا ـ یاد رہے کہ نوید دادشاہ بلوچ کئی سالوں تک سراوان جیل میں بنا کسی جرم کے جیل کاٹ چکے ہیں۔جبکہ آج ایرانی قابض فورسز ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہو کر انھیں سرکاری اسلحے سے فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز