سراوان(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے شہر سراوان/ شستون میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ فرزند بنام افضل ولد بشیر احمد شہید کردئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مشرقی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے آواران سے تعلق رکھنے والے افضل بلوچ ولد بشیر احمد کو ایران کے زیر قبضہ بلوچستان میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا ۔
تازہ ترین رپورٹس کے مطابق آج مغرب کی نماز کے وقت ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے شہر سراوان/ شستون میں مسلح افراد جو کہ ایک ٹوئیوٹا دو ہزار گاڑی پر سوار تھے آکر افضل بلوچ کو پہلے گاڑی سے ٹکر مار دی پھر گاڑی سے اتر کر ان پر گولیا چلا دیں جس وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔