Homeخبریںسراوان بلوچستان میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 1 بلوچ فرزند شہید...

سراوان بلوچستان میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 1 بلوچ فرزند شہید دوسرا شدید زخمی

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں مہرستان( مگس) کے علاقے میں قابض ایرانی فورسز کے فائرنگ سے ایک بلوچ فرزند شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا عینی شاہدین کے مطابق ایرانشہر میں الصبح ایک گاڑی پر ایرانی قابض قابض فورسز نے فائرنگ کرکے ڈرائیور سمیت ایک اور غیر مسلح بلوچ کو گولیاں مار کر بے رحمی سے شہید کردیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کا جرم کیا ہے ؟ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی خالی تھا جو اپنے راستے سے جا رہا تھا لیکن گاڑی روک کر تفتیش کے بغیر چلتی راہ میں گاڑی پر جارحانہ انداز میں فائرنگ کا نشانہ بنادیا اور موقع پر ہی ڈرائیورشہید اور ایک بلوچ نوجوان بھی شدید زخمی ہوگیا تاہم شہید اور زخمی بلوچ کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوئی ہے آس پاس کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں کو اٹھا کر قریبی ہسپتال میں پہنچا دیا ـ

Exit mobile version