سراوان ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی پولیس کی تشدد سے ایک بلوچ جاں بحق ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے علاقے سراوان جیل میں قابض ایرانی پولیس کی غیر انسانی تشدد سے ایک بلوچ نوجوان جان بحق ہوگئے ہیں. جن کی شناخت کے متعلق مزید معلومات جاری ہے.
یاد رہے رواں سال ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے مختلف جیلوں میں قابض ایرانی پولیس کی ظالمانہ تشدد سے درجنوں بھر بلوچ جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں بلوچ تشدد کے باعث اپائج ہوچکے ہیں.
انسانی حقوق پر کام کرنے والے کارکنوں کے مطابق قریباً سینکڑوں بلوچوں کو ایرانی پولیس اور دیگر ریاستی اداروں نے گرفتار کرکے مختلف جیلوں اور ٹارچر سیلوں میں پابند سلاسل کیا ہے، جن پر غیر انسانی تشدد کیا جاتا ہے اس طرح کے غیر انسانی سلوک کئی بار ان کی موت واقع ہونے کی باعث بن جاتی ہے. جبکہ ان جیلوں میں قید کئی ایسے بلوچ فرزند ہیں جو ذہنی و جسمانی طور سے مفلوج ہوچکے ہیں.
ایرانی جیلوں میں پابند سلاسل بلوچ قیدیوں تک رسائی حاصل کرنا یا ان کے متعلق رپورٹنگ کرنا مکمل طور پر ممنوع ہے.تاہم جن کے متعلق رپورٹ کیا جاتا ہے یا تو وہ زندگی کی جنگ ہار چکے ہوتے ہیں یا انہیں تشدد کرنے کے بعد چھوڑ دیا جاتا ہے۔


