Homeخبریںسراوان شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری...

سراوان شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق

سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز بدھ 20 جولائی کی شام کو سراوان شہر کے علاقے بمپشت میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

قتل ہونے والے اس شہری کی شناخت “زکریا درزاہی” ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ بوروئی گاؤں کا رہنے والا ہے، جو سراوان شہر کے بمپشت سیکشن میں واقع ہے۔

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد زکریا کو سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اطلاع موصول ہونے تک مسلح افراد کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق زکریا کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور وہ کلگان کی سرحد پر اپنے گاڑی میں پیٹرول بھرنے میں مصروف تھا۔

Exit mobile version