شستون/سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صبح 11 اکتوبر کو ایک گاڑی شستون/سراوان اور واش کے درمیانی شاہراہ پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقعہ پر جانبحق ہوگئے جبکہ 28 زخمی ہوگئے ـ گاڑی افغان شہریوں کو بلوچستان کے راستے ایران اور ترکی کے بارڈر پر لےجا رہی تھی جو کہ شستون اور واش کے شاہراہ پر الٹنے سے یہ حادثہ پیش آیا ـ یہ حادثہ صبح سات بجے کے قریب پیش آیا
زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سراوان کے رضی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ باقیوں کو خمینی ہسپتال واش/خاش لے جایا گیا ـ