پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںسراوان: قابض ایرانی آرمی گاڑی کی ٹکر سے ایک بلوچ شہری شہید

سراوان: قابض ایرانی آرمی گاڑی کی ٹکر سے ایک بلوچ شہری شہید

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز منگل دو خالی گیلن لے کر موٹرسائیکل پر گھر واپس آنے والے بلوچ فیولر کو کلگان کے سرحدی علاقے سروان میں قابض ایرانی آرمی نے گاڑی کی ٹکر سے شہید کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کلگان کے سرحدی علاقے میں پیٹرول کے دو خالی گیلن کے ساتھ بلوچ فیولر خورشید چاکر کو قابض ایرانی آرمی نے اپنی گاڑی سے چلتی راہ میں ٹکر مار کر شہید کر دیا ـ

بتایا جاتا ہے کہ یہ بلوچ فیولر کلگان سے واپس آ رہا تھا کہ سرحدی چوکی کے علاقے میں جان بوجھ کر قابض ایرانی آرمی نے ٹکر مار کر شہید کر دیا ـ

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نسل کشی کے ساتھ ساتھ روزگار کے تمام مواقع بلوچوں کے لیئے بند ہیں جس کی وجہ سے پیٹرول ڈیزل، مٹی کا تیل اوت دیگر خوردونوش کے ایشیا بطور مزدور کے طور پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر شہری گاڑی خریدنے کی مالی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے ایندھن کی نقل و حمل کے لیے موٹر سائیکلوں کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز