چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںسراوان:ایرانی فورسز کی فائرنگ سے اکبرشیخ حسینی بلوچ جانبحق

سراوان:ایرانی فورسز کی فائرنگ سے اکبرشیخ حسینی بلوچ جانبحق

سراوان (ھمگام نیوز) گزشتہ دنوں مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سراوان میں پسکوہ کے مقام پر ایک بلوچ نوجوان اپنی گاڑی میں ایندھن ڈال رہے تھے کہ اسی دوران قابض ایرانی فورسز نے ان پر حملہ کرکے اسے قتل کر دیا ” بلوچ کمپین فعالین کی رپورٹ کے مطابق ‘خاش’ سے تعلق رکھنے والے اکبر شیخ حسینی کو پسکوہ کے مقام پر ایرانی ریاستی فورسز نے انھیں گاڑی کی ریفیو لنگ کرتے وقت گولی مار کر قتل کر دیا ـ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کو کئی گولیاں لگنے کے بعد اکبر شیخ حسینی بلوچ کو اشد ضروری طور پر بروقت طبی امداد کی ضرورت تھی لیکن ان کے پاس کوئی نہیں جا سکتا تھا کیونکہ اس وقت فورسز ان کے پاس جارحانہ انداز میں کھڑے ہوکر پہرہ دے رہے تھے۔اور ان کی زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اکبر تڑپ ، تڑپ کر وفات پا گئے،حالانکہ ان کو بروقت ابتدائی طبی امداد ملنے کی صورت میں ان کی جان بچائی جاسکتی تھی۔ یاد رہے گزشتہ دنوں ایک اور بلوچ نوجوان موسی بلوچ کو اسی طرح فورسز نے گولی مار قتل کر دیا تھا ” بلوچ کمپین فعالین” کے مطابق ہر ہفتے میں چار پانچ بلوچ اسی طرح فورسز کے ظالمانہ ہاتھوں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے ان کا زریعئہ معاش پیٹرول تیل کے کاروبار سے منسلک رہا ہیں۔جہاں وہ ایران سے پیٹرول خرید کر معمولی منافع کے بدلے ایران اور پاکستان سے متصل بارڈر پر نزدیکی شہروں میں لے جا کر فروخت کرتے ہیں جس سے ان کے گھر کا چھولا جلتا ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز