سراوان ( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سروان میں برجا چوک میں ایک موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکے سے قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب کی ذیلی آرمی “بسیج ” کے ایک اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے
رپورٹ کے مطابق آج صبح کوزہ سراوان اسکوائر میں موٹرسائیکل پر نصب بم پھٹنے سے ایک بسیج اہلکار کی ہلاکت ہوئی ہے ـ
کہا جاتا ہے کہ اس واقعے میں “محمد عبدین گروکانی” نامی بسج اہلکار کی گاڑی کا ڈرائیور جو کہ ایک بسیج تھا دھماکے سے ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ اس کے ہمراہ 3 اور بسیج اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ـ
تاہم کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔